افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے پر اسلام آباد پولیس کے 4 افسران معطل

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے پر اسلام آباد پولیس کے 4 افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق وطن واپس جانے افغان شہریوں کا سامان واپس نہ کرنے کی شکایت پر آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن، ایس ایچ او شالیمار تھانہ، ایڈمن آفیسر اور اے ایس آئی کو معطل کر دیا۔

اس سے قبل کوئٹہ میں بھی افغان شہریوں سے پیسے وصول کرنے پر دو ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا تھا۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کو ہر صورت پاکستان سے جانا ہو گا تاہم ان کے ساتھ بدسلوکی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاتی حکومت کی جانب سے غیر قانونی باشندوں کی ان کے ملکوں کو واپسی کے لیے 31 اکتوبر کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو گزر چکی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد کو اہم عہدہ مل گیا

‘اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور مذہبی فرض،’ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ سے منظور

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 3 اہلکار شہید، 3 زخمی

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟