‘قبرستان میں ریڈ کارپٹ بچھایا گیا تاکہ مردے بھی امپریس ہو جائیں‘ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پر تنقید

جمعہ 3 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں آئے روز ہم وی آئی پی پروٹوکول کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں، پروٹوکول اور سیکیورٹی کے نام  پرحکومتی وسائل استعمال کرتے ہوئے سالانہ اربوں روپے لُٹا دیے جاتے ہیں، عوام کی جانب سے اس پر شدید ردِ عمل بھی دیکھنے کو ملتا ہے کہ ایک طرف ہم اہنے اخراجات پورے کرنے کے لیے دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں، مہنگائی کی لہرعروج پر ہے اور دوسری طرف حکمران طبقے کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لیتیں۔

ایسی ہی پروٹوکول کی ایک تصویرسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو قبرستان میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ ریڈ کارپٹ پر چلتے آ رہے ہیں۔

صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ آخر قبرستان میں ریڈ کارپٹ کیوں بچھایا گیا؟

سعدیہ مظہر نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ محسن نقوی نے اپنے سسر کی قبر پر فاتحہ پڑھنا تھی اس لیے قبرستان میں ریڈ کارپٹ بچھایا گیا تاکہ مردے بھی امپریس ہو جائیں۔

اسرار احمد راجپوت نے محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس پر صحافی آپ سے سوال کریں اور پھر آپ پنجاب ہاؤس میں انتظامیہ سے پوچھیں گے کہ یہ کون ہیں جو اس طرح کے سوالات کرتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ قبرستان میں ریڈ اور گولڈ کارپٹ بچھایا گیا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نے سرکاری خرچ اور پروٹوکول میں اپنے سسر کی قبر پر پھول چڑھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp