افغانستان نے پاکستان سے افغان مہاجرین کی وطن واپسی شروع ہونے کے بعد 12 کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جنہیں مخصوص ٹاسک دیے گئے ہیں۔کمیٹیوں کا مقصد وطن واپس آنے والوں کی فوری اور قلیل المدتی اور طویل المدتی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
حکومت نے ملک کے اندر یا باہر تمام مخیر حضرات سے درخواست ہے کہ وہ انسانی ہمدردری مشن میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ،ہاجرین کی فلاح کے لیے تشکیل دی گئیں 12 کمیٹیاں یہ ہیں:
1۔ وطن واپس آنے والوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کمیٹی۔
2۔ وطن واپسی آنے والوں کو زمین لیز پر دینے اور جائیداد کی ملکیت کی منتقلی کے لیے کمیٹی۔
3۔ امداد کی اپیل اور وصولی کے لیے کمیٹی۔
4۔ وطن واپس آنے والوں کی نقل و حمل کے لیے کمیٹی۔
5۔ واپس آنے والوں کے لیے صحت کے امور اور صحت کی خدمات کے لیے کمیٹی۔
6۔ وطن واپس آنے والوں کے لیے مستقل آبادکاری اور زمین کی تقسیم کے لیے کمیٹی۔
7۔ رجسٹریشن، تصدیق اور وطن واپس آنے والوں کے استقبال کے لیے کمیٹی۔
8۔ وطن واپس آنے والوں کی عارضی آبادکاری کے لیے کمیٹی۔
9۔ کمیٹی برائے مساجد اور تعلیمی انتظامات۔
10۔ مالیاتی امور کے انتظام کے لیے کمیٹی۔
11۔ تاجروں اور کاروباری افراد کی وطن واپسی کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے کمیٹی۔
12. معلومات عامہ اور آگاہی کے لیے کمیٹی۔