پنجاب حکومت نے پی ایس ایل کے لیے پچاس کروڑ روپے دینے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد لاہور میں پی ایس ایل میچز خطرے میں پڑ گئے۔
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدرات پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت پی ایس ایل کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پچاس کروڑ روپے دینے سے قاصر ہے۔
بعد ازاں پنجاب کابینہ نے حتمی فیصلے سے پی سی بھی کو اگاہ کر دیا ۔
فیصلے کے مطابق پنجاب حکومت پی سی بی کو اخراجات اس وقت دے گی جب پی سی بی 25 کروڑ روپے ادا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت پی ایس ایل میچز پر اب تک 45 کروڑ روپے خرچ کر چکا ہے ۔