حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو دی گئی 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن کے بعد افغانیوں کے اپنے ملک واپس جانے کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران پاکستان کی جانب سے مختلف علاقوں میں کیمپ بنائے گئے ہیں جہاں غیر قانونی افغان رہائش پذیر ہیں۔ لنڈی کوتل میں بنائے گئے کیمپ میں افغانی بچوں کو جوتے تقسیم کیے گئے۔
ضلعی انتظامیہ خیبر کے جانب سے لنڈی کوتل ہولڈنگ کیمپ میں غیر قانونی طریقے سے مقیم افغانیوں کے سینکڑوں بچوں میں اپنے واپسی کے موقع پر فری جوتے تقسیم کیے گئے۔
مزید پڑھیں
حکومتی احکامات پر ڈی سی خیبر عبدالناصر کے ڈائریکشن پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف نعمان، اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل ارشاد مہمند، تحصیلدار لنڈی کوتل حاجی تیمور آفریدی نے لنڈی کوتل ہولڈنگ کیمپ میں رضاکارانہ طور پر واپس جانے والے غیر قانونی مقیم افغانیوں کے سینکڑوں بچوں میں مفت جوتے تقسیم کیے۔
اس موقع پر واپس جانے والے افغان خاندانوں نے بچوں کو جوتے تقسیم کیے جانے پر حکومت پاکستان و ضلعی انتظامیہ خیبر کا شکریہ ادا کیا۔