غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، ابھی تک کتنے افغان باشندوں کی واپسی ممکن ہو سکی؟

جمعرات 2 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ایک لاکھ 29 ہزار 218 افغانیوں کی واپسی ممکن ہو سکی ہے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختنوخوا نے غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس کے مطابق اب تک واپس جانے والے 7 ہزار 195 خاندانوں میں مرد، خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد شامل ہے، اب تک سب سے زیادہ طورخم بارڈر کے ذریعے 1 لاکھ 28 ہزار629 غیر قانونی افغانی جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طورخم کے راستے جانے والوں میں 34 ہزار 639 مرد، 25 ہزار 710 خواتین اور68 ہزار280 بچے شامل ہیں، انگور اڈا کے راستے افغانستان 589 افغانیوں کی واپسی ممکن ہوئی، جن میں 133 مرد، 148 خواتین اور317 بچے شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق افغانیوں کی وطن واپس کا سلسلہ 6 اکتوبر 2023 سے اب تک شروع ہے، افغانیوں کی واپسی ٹرالر ٹرک کے ذریعے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد ہو رہی ہے۔ غیر قانون طور پر مقیم افغانوں کو واپس بھجوانے کے لیے لنڈی کوتل میں عارضی کمیپ بنایا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق غیر قانونی افغانیوں کی واپسی کے لیے اسکیننگ اور میپنگ  کا سلسلہ بھی جاری ہے، غیر قانونی افغانیوں کے لیے ہولڈنگ ایریاز اور عارضی کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر اور آرمی کمانڈر کو تاحیات استثنیٰ غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، لطیف کھوسہ کی 27ویں ترمیم پر تنقید

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

کیا ویرات کوہلی نئے مالکان کے ساتھ بھی آر سی بی کے لیے آئی پی ایل کھیلیں گے؟

’8 کمرے، دیسی مرغی اور شہد‘، عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق نئے انکشافات

ویڈیو

پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب بھر سے آئے نابینا شہریوں کا دھرنا

بنوں کی قدیم چلغوزہ منڈی جہاں سے یہ سوغات دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہے

پاکستان میں چلنے والی چند لگژری گاڑیوں میں کیا خصوصیات ہیں؟

کالم / تجزیہ

ہمارے انورؔ مسعود

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں