سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونے کا موقع فراہم کر دیا

ہفتہ 4 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت پیش ہونے کا موقع فراہم کردیا ہے۔ عدالت نے 31 اکتوبر کی سماعت کے تحریری حکمنامے میں کہا ہے کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہونا چاہیں تو اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ انتظامات کریں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کردیے ہیں۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کی نقل اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو پہنچائی جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے بھیجا جائے گا۔ نیب ترامیم فیصلے کیخلاف سماعت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے تفصیلی فیصلے سے مشروط ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نیب ترامیم کیس میں مرکزی درخواست گزار ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp