اسرائیل کی ہٹ دھرمی پر ترکیہ نے تل ابیب سے اپنا سفارتی مشن واپس بلا لیا

ہفتہ 4 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ نے اسرائیل میں تعینات اپنے سفیر ساکراوزکان تورنلر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔ اسرائیل نےگزشتہ ماہ ترکیہ سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا تاکہ طیب اردوان کی جانب سے حماس کو مجاہدینِ آزادی قرار دیے جانے کے بعد اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لیا جا سکے۔

ترکیہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ کے تل ابیب میں سفیر تورنلر کو اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینی شہریوں پر مسلسل بمباری، جنگ بندی سے انکار اور انسانی امداد کو غزہ میں پہنچنے سے روکے جانے اور غزہ میں انسانی المیہ جنمہ لینے کے پیش نظر واپس بلایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مظاہروں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ترکیہ میں موجود اسرائیلی سفارت کاروں نے وزارت خارجہ کی جانب سے واپس بلائے جانے سے قبل ہی ملک چھوڑ دیا تھا۔

اسرائیل اور حماس کی جنگ سے پہلے ترکیہ کئی سالوں کی تلخی کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہا تھا۔ تاہم اردوان نے مزید کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نومبر کے آخر میں ترکیہ کا دورہ کریں گے اور وہ رواں ماہ ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں غزہ میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اس بات کو یقینی بنانے کے کسی بھی اقدام کی حمایت کرے گا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جائے اور ایسا کرنے میں ناکامی عالمی نظام پر اعتماد کو ختم کردے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟