پاکستانی طلبہ کے لیے سعودی عرب کی 25 یونیورسٹیوں میں 700 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کے مواقع

ہفتہ 4 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مملکت سعودی عرب نے پاکستانی طالب علموں کے لیے اپنی 25 یونیورسٹیز میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کی تعداد بڑھا کر 700 کر دی ہے۔

ریاض میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے مطابق مملکت سعودی عرب نے پاکستانی طلباء کے لیے مملکت کی25  یونیورسٹیوں میں ڈپلومہ، بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم حاصل کرنے کے لیے 600 مکمل فنڈڈ وظائف کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب فنڈڈ اسکالرشس سیٹوں کی تعداد بڑھا کر 700 کر دی گئی ہے۔

پاکستان میں مقیم طلبہ اور مملکت میں قانونی رہائشی پاکستانی دونوں ہی ان اسکالرشپس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ بذریعہ ویب سائٹ https://studyinsaudi.moe.gov.sa درخواست دے سکتے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت  75 فیصد طلبہ کو پاکستان سے اسکالرشپ دی جائے گی جب کہ 25 فیصد وظائف مملکت میں مقیم پاکستانی طلبہ کو دیے جائیں گے۔

اس ضمن میں مشیر تعلیم نادر عالم نے اسکولز پرنسپلز سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اسکولوں کے سینیئر طلبہ (XI-XII/O-A) کو اس موقع کی اطلاع دیں اور اس سلسلے میں متعلقہ معلومات پر والدین تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ اسکول کے  نوٹس بورڈز/ اسکول کے گیٹس پر آویزاں کرنے کا اہتمام کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی سینئر براڈ کاسٹر عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

پاکستان اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشق جاری، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں تقریب کا انعقاد

ریاض میونسپلٹی کی جانب سے شہری منصوبوں کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن