پاکستان اور ترکیہ کا تیار کردہ تاریخی ڈرامہ ’صلاح الدین ایوبی‘ کب نشر ہوگا؟

اتوار 5 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک سے بنائے جانے والا میگا بجٹ ڈرامہ ’صلاح الدین ایوبی‘ 13 نومبر 2023 سے ہر سوموار کی رات 9 بجے ترکیہ کے مشہور ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر دکھایا جائے گا۔

ڈرامہ صلاح الدین ایوبی کی پروڈیوسر ٹیم میں شامل پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر ڈرامے کا پوسٹر شیئر کرکے ڈرامے کے نشر ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

ٹی آر ٹی کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی ڈرامے کے نشر ہونے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مختصر دورانیے کے ٹریلر میں صلاح الدین ایوبی کے مرکزی کردار اغور غنيش سمیت دیگر صلیبی کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

دسمبر 2021 میں تاریخی ڈرامہ سیریز صلاح الدین ایوبی کو بنانے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے لیے پاکستان سے انصاری فلمز اور ترکیہ کے ایکلی فلمز کے درمیان اگست 2021 میں سربیا میں معاہدہ طے ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TRT 1 (@trt1)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈرامہ ترکیہ میں نشر کرنے کے بعد پاکستان میں اردو ڈبنگ میں پیش کیا جائے گا۔ ڈرامہ انگریزی اور عربی زبان میں بھی ڈب کرکے مختلف سٹریمنگ ویب سائٹس پر بھی ریلیز کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp