پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2030 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا، سپلائرز کو جرمانے

اتوار 5 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹی دودھ کی روک تھام کے لیے سرگرم ہے۔ سرگودھا شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران 7 ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی جس میں سے ملاوٹ شدہ اور غیرمعیاری 2030 لیٹر ملاوٹی دودھ کوفوری موقع پر ہی تلف کردیا گیا اور 3 دودھ کے سپلائرز کو 46 ہزار روپے کے جرمانے عائد کردیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق وٹرنری آفیسر سرگودھا نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران 21 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود دودھ کو ٹیسٹ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر17 گاڑیوں کے سیمپل پاس کیے جبکہ 4 گاڑیوں میں موجود دودھ کے سیمپلز کو فیل قرار دیا۔

ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ، فیٹ کی کمی پائی گئی تھی۔ سیمپلز فیل ہونے پر 2 ہزار 30 لیٹر غیر معیاری دودھ کوتلف کردیا گیا۔

اس موقع پر وٹرنری آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں دودھ کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ دودھ ایک بنیادی غذا ہے جس میں ملاوٹ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp