روس کا نئی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز سے میزائل ’بلاوا‘ کا کامیاب تجربہ

اتوار 5 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس نے نئی جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز امپریٹر الیگزینڈر III سے بلاوا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بیلسٹک میزائل کو فائر کرنا ریاستی ٹیسٹ کا حتمی عنصر ہے، جس کے بعد بحریہ میں کروزر کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بلاوا میزائل کی لمبائی 12 میٹر ہے، رینج تقریباً 8 ہزار کلومیٹر اور یہ 6 جوہری وار ہیڈز لے جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن روس پر زور دے رہے ہیں کہ وہ بڑھتے ہوئے سلامتی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی جوہری روک تھام کو برقرار رکھے، کیونکہ ماسکو اور مغرب کے درمیان تعلقات 2022 میں یوکرین میں شروع کی گئی جنگ کے بعد نئی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp