حکمران سپریم کورٹ کو تقسیم کر کے تاریخ دہرانا چاہتےہیں، شیخ رشید

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  مہنگائی 42 فیصد تک بڑھ گئی اور جھانسی کی رانی کا 18 گاڑیوں کا شہانہ سیکورٹی سکوارڈ بڑھ گیا،حکمران سپریم کورٹ کو تقسیم کر کے1997ء کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 42 فیصد مہنگائی بڑھ گئی، جھانسی کی رانی کا18گاڑیوں کاشہانہ سیکورٹی سکوارڈ بڑھ گیا،غریب ڈیفالٹ ہو گیا ہے، ملک ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی  ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی ملک بچا سکتا ہے حکمران سپریم کورٹ کو تقسیم کر کے1997ء کی تاریخ دہرانا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے۔

ایک اور ٹوئٹ میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین اورقانون کی بالادستی قائم کرے گی توملک میں معاشی اوراقتصادی استحکام آئے گا، 90 روز میں انتخاب آئین اور قانون کی ریڈلائن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم فیصلہ کر لے انتخاب میں جانا ہے یا احتساب  یا عذاب میں، دیکھنا ہو گا کہ ملک کوسول نافرمانی کی طرف کون اور کیوں لے کر جا رہا ہے، اب عدالتوں پرحملہ ہوا تو لگ پتا جائے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی