حماس اور حزب اللہ کی کارروائیاں، اسرائیل کے 70 سے زائد ٹینکوں کے پر خچے اڑا دیے

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حماس نے 1 دن میں اسرائیلی کے 6 ٹینک تباہ کر دیے،7 اکتوبر کے غزہ میں اسرائیلی داخل ہونے والی اسرائیلی افواج پر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز اور لبنان کی حزب اللہ کے حملوں میں اسرائیل کے 70 سے زائد ٹینکوں کے پرخچے اڑ گئے ہیں۔

 القسام بریگیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ  اس نے اتوار کے روز 6 اسرائیلی ٹینک تباہ کیے ہیں اور متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ گزشتہ شب القسام بریگیڈز کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ  اس کی کارروائیوں کے نتیجے میں شام سے رات گئے تک 2 درجن سے زائد اسرائیلی فوج ہلاک ہوچکے ہیں۔

القسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر بیانات کی ایک سیریز میں کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے مقامی طور پر بنائے گئے یاسین 105 گولوں سے غزہ شہر کے شمال مغرب میں 1 اسرائیلی ٹینک، تل الحوا (غزہ شہر کے جنوب) میں 2 ٹینکوں کو تباہ کیا، بیت حنون (شمالی غزہ کی پٹی) میں 3 ٹینک تباہ کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد القسام بریگیڈز کے حملوں میں اسرائیل کے 56 سے زائد ٹینک تباہ ہو چکے ہیں، جن کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔

دوسری جانب لبنان کے مسلح تنظیم حزب اللہ کے حملوں میں اسرائیل کے 16 کے قریب ٹینک تباہ ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائی کے آغاز سے اب تک اپنے 30 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بچے اکیلے نہیں جاتے

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے