خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے زیر اہتمام دبئی میں روڈ شو

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کا روڈ شو برائے سرمایہ کاری کا آغاز متحدہ عرب امارات میں ہو گیا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) یونائیٹڈ اسٹیٹ ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (USAID)کے تعاون سے متحدہ عرب امارات میں روڈ شو برائے سرمایہ کاری منعقد کر رہی ہے۔

روڈ شو میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے متعلق آگاہی دی جائے گی، روڈ شو5 تا7 نومبر تک جاری رہے گا، جس میں متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک سے سرمایہ کار شرکت کریں گے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے معاون خصوصی اور ڈائریکٹر جنرل SIFC سرمایہ کاروں سے خصوصی گفتگو کریں گے، روڈ شو میں پاکستان میں موجود گراں قدر وسائل اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق آگاہی دیں گے۔

اس موق پر پاکستان کی جانب سے معدنیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے راغب کیا جائے گا۔

روڈ شو میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(SIFC) سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp