کرکٹ ورلڈ کپ 2023: آج سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا 38واں میچ آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا 7 میچز میں سے 2 جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ 7ویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نے 7 میچز میں سے 1 میں کامیابی حاصل کی ہے، اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 9ویں نمبر پر ہیں۔

دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں لیکن پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنے کی کوشش کریں گی تاکہ 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئن ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرسکیں۔

دونوں ٹیمیں ون ڈے کرکٹ میں 53 بار آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں سے سری لنکا نے 42 جبکہ بنگلہ دیش نے 9 میچز میں فتح پائی جبکہ 2 میچ بنا نتیجے کے ختم ہوئے۔

ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے 4 میچوں میں بنگلہ دیش اور سری لنکا آمنے سامنے آئے، جن میں سےسری لنکا کو 3 میں کامیابی ملی اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ بنگلہ دیش اپنے پچھلے پانچوں میچ ہارا جبکہ سری لنکا نے صرف 2 میں کامیابی سمیٹی۔

پچ اور موسم کی صورتحال

دہلی میں مجموعی طور پر موسم کی صورتحال خراب ہے۔ دونوں ٹیموں نے شدید فضائی آلودگی کی وجہ سے طے شدہ پریکٹس سیشن منسوخ کر دیے تھے۔ میچ نہ ہونے کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کھیل کے دن ہی کیا جائے گا۔

ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم ، دہلی

بنگلہ دیش اسکواڈ

لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)، محمود اللہ، شکیب الحسن (کپتان)، مہدی حسن میراز، توحید ہردوئے، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام۔

سری لنکا اسکواڈ

پتھم نسانکا، کوسل پریرا/دیمتھ کرونارتنے، کسل مینڈس (کپتان، وکٹ کیپر)، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، اینجلو میتھیوز دشن ہیمانتھا مہیش تھیکشانا، کسن راجیتھا، دشمنتھا چمیرا، دلشان مادوشنکا

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp