بارکھان دھماکا: 4 افراد جاں بحق 10 زخمی، وزیر اعظم کی مذمت

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے بارکھان کے رکھنی بازار میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مزمت کی ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع  پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نمائندہ وی نیوز کے مطابق بارکھان کے رکھنی بازار میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے،  دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو بارکھان ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دھماکے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ایک حجام کی دوکان کے سامنے موٹر سائکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی مذمت

وزیراعظم شہبازشریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی اور آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے، وزیر

اعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزینجو نے دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے سیکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کی دھماکے کی مذمت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے، صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت، شہداءکیلئے بلندی درجات کی دعا کی ہے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی مذمت

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے رکھنی دھماکے کی مذمت کرتے ہوئےانسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بے گناہ اور معصوم افراد کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں انکے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے محکمہ داخلہ اور پولیس کو حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر سیکورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت بھی جاری کی گئیں ہیں۔

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی مذمت

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی بم دھماکے کی مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آصف علی زرداری کی دھماکے کی مذمت

سابق صدر آصف علی زرداری  نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے اور دھماکے میں میں شہید افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آصف علی زرداری نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت  دہشتگردی میں ملوث عناصر ناقابل معافی ہیں، وفاقی اور صوبائی کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

وزیر داخلہ کی دھماکے کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزیرداخلہ نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورغم کااظہارکیا ہے اورواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بلوچستان میں امن اور ترقی کے دشمن ہیں،دہشتگرداپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp