برطانیہ کے آسمان کو دلکش رنگوں سے بھر دینے والی ’ناردرن لائٹس‘ کیا ہیں؟

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قدرت کے منفرد نظارے دُنیا میں ہر کئی پھیلے ہوئے ہیں لیکن موسم سرما شروع ہوتے ہیں برطانیہ کو آسمان اپنی مخصوص دلفریب رنگ برنگی روشنیوں کے حصار میں لے لیتا ہے، جنہیں ’ناردرن لائٹس‘ کہا جاتا ہے۔

برطانیہ کا ایک حصہ آسمان سے اترنے والی ان سبز و بنفشی روشنیوں سے شام ڈھلتے ہی بھر جاتا ہے، جس کا نظارہ کرنے کے لیے میلوں دور سے لوگ برطانیہ کے شمالی حصے کی جانب سفر کرتے ہیں۔

اس سال بھی موسم سرما شروع ہوتے ہیں برطانیہ کا شمالی علاقہ ایک دلفریب اور حیرت انگیز نظارہ پیش کر رہا ہے۔ انگلینڈ کے مشرق سے نظر آنے والی ان ناردرن لائٹس (شمالی روشنیوں) نے آسمان کو سبز، سرخ اور بنفشی رنگوں سے بھر دیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ان ناردرن لائٹس نے پورے خطے اور برطانیہ بھر کو اپنے دلکش حصار میں لے لیا ہے۔

ان رنگ برنگی روشنیوں کو ’ارورا بوریلس‘ بھی کہا جاتا ہے ، ان رنگ برنگی روشنیوں رقص کرتی روشنیوں کی لہروں نے کئی عشروں سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہوا ہے۔

لیکن اس کی دلکش خوبصورتی کے باوجود، ان روشنیوں کو خطرناک بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی اسپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ سورج سے توانائی پیدا کرنے والے ذرات 45 ملین میل فی گھنٹہ (72 ملین کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے زمین کی بالائی فضا میں داخل ہوتے ہیں لیکن ہمارے سیارے کا مقناطیسی میدان ہمیں سورج کے اس حملے سے بچاتا ہے۔ آسان الفاظ میں یہ کہ یہ ناردرن لائٹس سورج پر ہونے والی تبدیلیوں پر منحصر ہیں۔

اسپیس ایجنسی کے مطابق سورج پر جتنی زیادہ شمسی سرگرمیاں ہوں گی، ناردرن لائٹس لائٹس کے شاندار شو کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوں گے ، خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ آنے والے سالوں میں سورج پر ہونے والی شمسی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے۔

اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے کے موسمیاتی ماہر ڈین ہولی نے ایکس پر صارفین سے کہا تھا کہ ‘اگر آپ کی طرف آسمان صاف ہے تو ابھی شمال کی طرف دیکھیں۔ ابھی تک مکمل اندھیرا بھی نہیں ہے لیکن ’ارورا‘ آنکھوں سے واضح طور پر دکھائی دے رہی ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp