فیروز خان کے فنکاروں کے نمبرز لیک کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے ساتھی اداکاروں کے نمبرز لیک کیے جانے کی وجہ سامنے آ گئی۔

یاسر حسین ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ فیروز خان نے فنکاروں کے نمبرز اور نجی معلومات سوشل میڈیا پر کیوں لیک کیں؟ اداکار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری بیوی اقراء عزیز نے فیروز کے ساتھ مزید کسی بھی ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا اس بات کا بدلہ لینے کے لیے فیروز نے میرا نمبر اور نجی معلومات لیک کیں۔

یاسر حسین نے بتایا کہ مجھے تاحال کالز اور پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے مجھے مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ فیروز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ علیزے اور دیگر ساتھی فنکاروں کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیجا تھا جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور اس دوران اس قانونی نوٹس پر درج تمام فنکاروں کی نجی معلومات لیک ہو گئی تھیں۔

فیروز خان نے کچھ ہی دیر بعد وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی لیکن تب تک وہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد سے فیروز خان کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

یوٹیوب کا ڈونلڈ ٹرمپ سے مقدمہ نمٹانے کے لیے 24.5 ملین ڈالر کی ادائیگی پر اتفاق

کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ