پاکستان مسلم لیگ (ن) نے منشور کمیٹی کے ارکان کا اعلان کر دیا

منگل 7 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے منشور کمیٹی کے ارکان کا اعلان کر دیا، کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی ہیں ۔ جبکہ کمیٹی کے ارکان کی تعداد 33 ہے۔

پارٹی صدر شہباز شریف کی منظوری سے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے منشور کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

منشور کمیٹی میں چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اقلیتوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔

منشور کمیٹی کے چئیرمن سینیٹر عرفان صدیقی کو بنایا گیا ہے۔

احسن اقبال، پرویز رشید، سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، خرم دستگیر کمیٹی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

کمیٹی میں رانا احسان افضل، راؤ اجمل، ریاض الحق، سینیٹر مصدق ملک، بیرسٹر ظفر اللہ بھی شامل ہیں۔

مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی ، نوٹیفکیشن کا عکس

ڈاکٹر طارق فضل، پیر صابر شاہ، اختیار ولی، کھیل داس کوہستانی، بشیر میمن بھی منشور کمیٹی کا حصہ ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راحیلہ درانی، سیکریٹری اطلاعات سندھ , سیکٹری اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ، ناصر محمود، کامران مائیکل، سینیٹر نزہت صادق، رانا مشہود احمد خان بھی کمیٹی کے رکن مقرر ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان، آزاد جموں و کشمیر سے شاہ غلام قادر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان، بیرسٹر امجد ملک، سلمیٰ بٹ، عاشق کرمانی، راحیلہ خادم حسین، رانا سکندر حیات بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل بلال اظہر کیانی، علی پرویز ملک اور شزا فاطمہ خواجہ بھی منشور کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp