مودی اس سال کے آخر میں پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے، ’را’ کے سابق سربراہ کا خیال

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کے سابق سربراہ امر جیت سنگھ دولت نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس سال کے آخر میں پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے۔

’ را ‘ کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ  نے ایک بھارتی خبر رساں ادارے سے انٹرویو کے دوران  میں خیال ظاہر کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اس سال کے آخر میں پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے۔ اور پڑوسی ملک کو بحران سے نکالیں گے جو گزشتہ چند ماہ سے سیاسی اور معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔

امرجیت سنگھ دولت کا کہنا ہے کہ یہ کوئی اندر کی اطلاع نہیں  ہے بلکہ میرا خیال ہے۔

’ را ‘ کے سابق سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بات چیت کے لئے ہر وقت اچھا وقت ہے۔ ہمیں اپنے پڑوسیوں سے رابطہ رکھنا چاہیے۔  بات چیت کے لئے دروازے کھلے رکھنا بہت اہم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp