سپریم کورٹ نے کلرکہار جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر روکنے کا حکم دیدیا

منگل 7 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کو کلرکہارمیں جوڈیشل کمپلیکس کی باغ صفا میں تعمیر روکتے ہوئے جوڈیشل کمپلکس کی منظوری اور تعمیرسے متعلق مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے معاملہ کی مکمل چھان بین کا حکم دیتے ہوئے کلر کہارجوڈیشل کمپلیکس سے متعلقہ ریکارڈ کی فراہمی تک باغ صفا کلر کہار پر جوڈیشل کمپلکس کی مزید تعمیر روکنے کی تاکید کی ہے اور فوری معلومات فراہمی کا حکم دیا ہے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرارکو لکھے خط میں بتایا گیا ہے کہ ڈان اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ باغ صفا کلرکہار پرجوڈیشل کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں بتایا جائے کہ آیا یہ خبر درست ہے کہ نہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اگر یہ خبر درست ہے تو بتایا جائے کہ ایک قدیم پارک کی اراضی کو جوڈیشل کمپلکس میں کیوں تبدیل کیا جارہا ہے اور اس سے قبل کلر کہار میں ہی لاہور ہائیکورٹ کو ٹرانسفر کی گئی 80 کنال زمین کا کیا بنا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ہدایت پر رجسٹرار نے لاہور ہائیکورٹ سے مذکورہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر اور بلڈنگ اور ایڈمنسٹریٹیو کمیٹیز کی جانب سے منظوری سمیت تمام ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل