اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر لیکن روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

منگل 7 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کراچی اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، کے ایس ای 100 انڈیکس نے گزشتہ ماہ 6 سال بعد 50 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کی تھی اور آج 100 انڈیکس 54 ہزار 260 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے، جبکہ روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے کا ہو گیا ہے، آج روپے کی قدر میں ایک روپے 71 پیسے کمی ہوئی جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 53 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، آج صبح 100 انڈیکس 54 ہزار 267 تک گیا تھا جو معمولی کمی کے بعد 54 ہزار 256 پوائنٹس تک آ گیا۔ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 285 روپے 29 پیسے تھا جو کہ آج ایک روپے 71 پیسے بڑھ کر 287 روپے ہو گیا ہے۔

معاشی ماہر شہریار بٹ نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات اور بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی بہتر ہو کر 4.5 ارب ڈالر رہ گیا ہے، حکومت نے جی ڈی پی گروتھ بھی 3 فیصد کے قریب رکھی ہوئی ہے، حکومت کا خیال ہے کہ مہنگائی کی شرح بھی 21 فیصد تک آ جائے گی۔

شہریار بٹ نے کہا کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بھی صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، حکومت نے جس طرح آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیا ہے آئی ایم ایف وفد اس پر مطمئن ہے اور امید کی جارہی ہے کہ پاکستان کو مزید 700 ملین ڈالر کی قسط مل جائے گی۔ ان سب عوامل کے باعث مارکیٹ کی کارکردگی بہت بہتر ہے۔

معاشی ماہر شہریار بٹ نے کہا کہ مارکیٹ میں کسی حد تک خدشات بھی موجود ہیں کہ اگر آئی ایم ایف سے قرض کے قسط کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی تو مارکیٹ ایک مرتبہ پھر سے نیچی آئے گی، دوسری طرف ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جو مارکیٹ کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

شہریار بٹ نے ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق سوال پر بتایا کہ 16 اکتوبر کے بعد سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر 11 روپے سے زائد بڑھ چکا ہے، ڈالر کے بڑھنے کی بنیادی وجہ یہ ہے اب ملک میں باہر سے ڈالر نہیں آ رہا ہے، پاکستان کے ریزرو 7.5 ارب ڈالر پر آ کر رک چکے ہیں اور بڑھ نہیں رہے، حکومت کو ریزرو بڑھانے کی ضرورت ہے، جب تک ریزرو نہیں بڑھتے ڈالر کا نیچے آنا مشکل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟