پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق قومی کرکٹر توصیف احمد کو قومی ٹیم کا عبوری چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق کرکٹر وجاہت اللہ واسطی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
مزید پڑھیں
توصیف احمد کی زیرصدارت سلیکشن کمیٹی دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا انتخاب کرے گی۔
واضح رہے کہ توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی دونوں سلیکشن کمیٹی کے اراکین ہیں۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 30 اکتوبر کو عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
انضمام الحق نے موقف اختیار کیا ہے کہ لوگ بغیر تحقیق کے مختلف باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا۔
بعدازاں انضمام الحق نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا تھا کہ 35 سال سے پاکستان کرکٹ سے منسلک ہوں، چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کر کے مجھ سے غلطی ہو گئی، میرے کردار پر انگلیاں نہ اٹھائی جائیں۔

















