بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پاکستان میں دہشت گردی کا بھارتی سوشل میڈیا پر اعتراف

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 بھارت کی پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش  بے نقاب ہو گئی۔ پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے شواہد سامنے آ گئے ہیں، پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف بھارت کی خفہ ایجنسی ’را‘ سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس ’ایکس‘ پر شیئر کی گئی پوسٹس کی صورت میں سامنے آیا پے۔

مودی سرکار کے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہونے  کے مزید شواہد سامنے آ گئے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی خبریں سب سے پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سامنے آتی ہیں۔

پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی خبریں نشر کرنے میں ایکس کے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے اکاؤنٹس سرفہرست ہیں، حیران کن طور پر اِن اکاؤنٹس پر دہشتگردی کے واقعات سے پہلے ہی وارننگ دے دی جاتی ہے۔

پاکستان میں میانوالی ایئر پیس حملے کی اطلاع بھی ایک رات پہلے ہی را کے اکاؤنٹ نے دے دی تھی۔ حملے اور کلیئرنس آپریشن کے دوران یہ اکاؤنٹس ایسی وڈیوز نشر کرتے رہے جو دہشتگردوں کے موبائل فونز سے بنائی گئی تھیں۔

یہ پروپیگنڈا اکاؤنٹس پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر بھی پیش کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ اکاؤنٹس ایک ہی جگہ اور ایک ہی آئی پی ایڈریس سے چلائے جا رہے ہیں، اِن اکاؤنٹس کو معلومات بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی را پہنچاتی ہے۔ 26 اکتوبر کو وادی نیلم سے 5 شہریوں کے اغواء کو آپریشن کا رنگ دے کر انہی اکاؤنٹس سے نشر کیا گیا تھا اور 28 اکتوبر کو وادی تیراہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی بھی پہلی اطلاع انہی را کے اکاؤنٹ سے دی گئی تھی۔

4 اکتوبر کو اِن اکاؤنٹس سے ایشیا کے 2 ممالک میں جنگ کی پیشین گوئی بھی کی گئی، 5 نومبر کو را کے اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا کہ پاک فوج نے کشمیر میں سول آبادی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، 26 اکتوبر کو ظفروال سیکٹر میں سیز فائر خلاف ورزی کی وارننگ بھی پہلے ہی انہی بدنام زمانہ اکاؤنٹ سے دی جا چکی تھی۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک ایکس اکاؤنٹس سے 21 اکتوبر کو دعویٰ کیا  گیا تھا کہ 2 ہزار پاکستانی فوجی غزہ پہنچ چکے ہیں، ستمبر کو اننت ناگ میں ہونے والے حملے کا ملبہ بھی اِن اکاؤنٹس سے پاکستان پر ڈالا گیا۔

13 ستمبر کو افغانستان سے متصل طورخم بارڈر پر ہونے والی فائرنگ کو اِن پروپیگنڈا اکاؤنٹ نے جنگ بنا کر پیش کیا، یہ اکاؤنٹس بے بنیاد اور من گھڑت آپریشنز کی خبریں دے کر انتہا پسند مودی کے جنگی جنون کا ایندھن بنتے ہیں۔ انہی اکاؤنٹس سے دہشتگردی کے حملوں کی اطلاع، تصاویر اور وڈیوز شیئر ہونا ان کے ایک عام شہری کے اکاؤنٹ ہونے پر سوالیہ نشان ہے۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جھوٹے اور فیک ناموں کے ساتھ بنائے گئے ایکس اکاؤنٹس مودی سرکار اور  بھارتی ایجنسی را کے اوچھے ہتھیار ہیں، ہندوستان دنیا میں  پہلے ہی پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن کا گڑھ بن چکا ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹس پہلے ہی ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا چکی ہیں۔ را کے ان پروپیگنڈا اکاؤنٹس کا مقصد جھوٹ اور فریب سے عوام میں ہیجان پیدا کرنا اور انتشار کو ہوا دینا ہے۔ ان را سے جڑے جعلی اکاؤنٹس کو کچھ بیرون ملک بیٹھے ہُوئے پاکستان مخالف بھگوڑے اور  غیر ملکی عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی حکومت نے صوبے کو پی ٹی آئی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم سے شکوہ

پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے آفیسر سمیت 3 اہلکار زخمی

صیہونی افواج کے ہاتھوں ماری جانے والی 10 سالہ راشا کی وصیت پر من و عن عمل کیوں نہ ہوسکا؟

پی ٹی آئی کے احتجاج میں ن لیگ کے مسلح لوگ شامل ہوگئے، بیرسٹر سیف کا الزام

اسلام آباد احتجاج: مسلح جتھوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ، خیبرپختونخوا سے بھی فوجی دستے روانہ

ویڈیو

وی رپورٹرز: ترقی کی دوڑ میں کون سا صوبہ آگے؟

پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کے حق میں نہیں، سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے، بیرسٹر عقیل ملک

فیصل واوڈا کس کے کہنے پر متحرک ہوئے، اور طاقتوروں کا نیا پیغام کس کے لیے؟

کالم / تجزیہ

عمران خان کا منفرد طرز عمل

پی ٹی وی کی عربی زبان میں نشریات: ماضی کا اثاثہ اور حال کی ضرورت

ایران و اسرائیل خوف کا شکار اور مڈل ایسٹ بارود کا ڈھیر بنتا جا رہا ہے