پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دیدی

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پی ایس ایل چودھویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دیدی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے جس میں ڈیبیو کرنے والے طیب طاہر نے 46 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

میچ میں میتھیو ویڈ 46 اور جیمز ونس 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان عماد وسیم 14 اور شعیب ملک 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

فوٹو:اسکرین گریپ/سوشل میڈیا

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 2 جب کہ انور علی نے ایک وکٹ لی۔

کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے 168 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 101 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

محمد رضوان 29 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شان مسعود نے 25 رنز کی اننگز کھیلی، ان دونوں کے علاوہ ملتان کا کوئی بھی بولر وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اور تبریز شمسی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 2، 2 وکٹیں عماد وسیم اور عاکف جاوید کے حصے میں آئیں۔

بریز شمسی کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب