نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت کا ملکی سالمیت و استحکام کے پیش نظر اسمگلنگ کیخلاف سخت اقدامات کے بعد یکم ستمبر سے اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 2039 میٹرک ٹن چینی، 198.355 میٹرک ٹن آٹا، 1823 میٹرک ٹن کھاد اور 0.899 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا ہے۔
29 اکتوبر سے 5 نومبر کے دوران صرف پنجاب سے 149.686 میٹرک ٹن کھاد برآمد کی گئی جب کہ خیبرپختونخواہ سے 1.102 میٹرک ٹن اور بلوچستان سے 5.851 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی۔
مزید پڑھیں
کارروائی کے دوران پنجاب سے 0.037، سندھ سے 0.099 اور بلوچستان سے 0.150 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔
اسمگلنگ کیخلاف متعلقہ اداروں 29 اکتوبر سے 5 نومبر کے دوران ملک بھر میں 15 سے زائد کامیاب آپریشن سرانجام دے چکے ہیں۔
نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ ادارے ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔