ایف آئی اے کی کارروائی میں غیر ملکی کرنسی برآمد، 3 ملزمان گرفتار

جمعرات 9 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے  ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک سرکل کراچی  ایاز مہر کی زیر نگرانی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر کی گئی۔ گرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد آصف، حافظ فہیم اور عمران عدمانی شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 1 کروڑ ایرانی ریال، 8946 سعودی ریال، 1280 یواے ای درہم کے علاوہ عمانی ریال، کینیڈین ڈالر اور 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمد ہوئے۔

ملزمان سے برآمد ہونے والی غیر ملکی کرنسی

ترجمان کے مطابق ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے، علاوہ ازیں گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے ہنڈی حوالہ سے متعلق پیغامات، متعدد ہنڈی حوالہ کے رجسٹرز بھی برآمد کر لیے گئے۔

 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘