کرکٹ ورلڈ کپ: افغان واریئرز اور پروٹیز احمد آباد میں آمنے سامنے

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے 41 میچز مکمل ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو باآسانی 05 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2023 کا 42 واں میچ آج جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کی سپر فور مرحلے تک رسائی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں رواں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے پہلے سے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں جب چوتھی پوزیشن کے لیے پاکستان، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کڑا مقابلہ ہے۔ تاہم نیوزی لینڈ نے گروپ اسٹیج کے اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو بدترین شکست دے کر سیمی فائنل مرحلے کے لیے اپنی راہ مزید ہموار کر لی ہے۔

جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ 2023 کے 42 ویں میچ میں آج نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم، احمد آباد میں پاکستانی وقت کے مطابق دن 01:30 آمنے سامنے ہوں گی۔

ورلڈ کپ میں اب تک کا سفر

رواں ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک 08 میچز میں سے 06 میچز جبکہ افغانستان کی ٹیم نے بھی انتہائی متاثر کُن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 08 میں سے 04 میچز جیتے ہیں اور بڑی ٹیموں کو اپ سیٹ شکست دی ہے۔

ہیڈ ٹو ہیڈ میچز کا ریکارڈ

دونوں ٹیموں کے مابین اب تک صرف 01 ایک روزہ میچز کھیلا جاچکا ہے جس میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دی ہے۔

پچ رپورٹ

نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم، احمد آباد کی پچ پر رواں ورلڈ کپ میں اب تک کوئی بھی ٹیم 300 رنز نہیں بنا سکی ہے۔ یہ پچ ’سلو‘ کھیلتی ہے اور اسپنرز کے لیے مدد گار ہوگی، تاہم اس پچ کو بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیا گیا ہے۔  اس گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں کا اوسط اسکور 237 رنز ہے۔

نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم، احمد آباد (بھارت)

موسم کی صورتحال

احمد آباد میں آج میچ کے دوارن موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے جبکہ درجہ حرات 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا اور ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہو گا۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں 41 میچز مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ افغانستان کی ٹیم 08 پوائنٹس کے ساتھ 06 ویں پوزیشن پر ہے۔

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں 41 میچز مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

افغانستان کا اسکواڈ

حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمن، نوین الحق۔

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ

ٹیمبا باووما (کپتان)، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، مارکو جانسن، ہینرک کلاسین، کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، لونگی نگیڈی، اینڈائل پھہلوکوایو، کاگیسو ربادا، تبریز شمسی، رسی وانڈر ڈوسن، لیذاڈ ولیمز۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp