سمندری لہروں سے کھیلنا سب ہی کو اچھا لگتا ہے مگر ان لہروں کی سواری ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔ تاہم جنون ساتھ دے تو انسان ہر بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔
ایسے جنون کا مظاہرہ 31 سالہ آسٹریلیوی سرفر ’لورا اینیور‘ نے کیا جب وہ 43.6 فٹ اونچی سمندری لہروں پر کامیابی سے سرفنگ کرنے میں کامیاب رہیں۔
مزید پڑھیں
’لورا اینیور‘ ایک پروفیشنل سرفر ہیں جنہوں نے اپنا ہنر اس وقت آزمایا جب کتنے ہی ماہرسرفرز کے پسینے چھوٹ چکے تھے۔ ان کے اس غیر معمولی کارنامے کی تصدیق
ورلڈ سرف لیگ نے بھی کی ہے۔
اینیور نے برازیل کے سرفر اینڈریا مولر کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، جنہوں نے 2016 میں ہوائی کے ماؤئی میں ’جاؤز‘ کے نام سے مشہور 42 فٹ کی لہر پر سرفنگ کی تھی۔
اپنے اس غیر معمولی کارنامے پر ’لورا اینیور‘ کا کہنا تھا کہ’ میں اس پوزیشن پر کبھی نہیں ہوتی اگر بڑی لہروں پر سرفرنگ کرنے والوں کی مثال میرے سامنے نہ ہوتی‘۔