پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر، ہنڈریڈ انڈیکس 55 ہزار 300 ہو گیا

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلندی پر، ہنڈریڈ انڈیکس 55 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا عمل جاری ہے، ہنڈریڈ انڈیکس  55000 کی حد عبور کر گیا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا،  100 انڈیکس 1039 پوائنٹس کے اضافے سے 55 ہزار 300 پر آ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق سعودی عرب اور چین کی پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی اطلاعات اور آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کے اظہار کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات برقرار رہنے کی امید ہے۔

پاکستانی روپے کی قدر میں بھی بہتری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت اثرات کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 15 پیسے کمی کے بعد 286 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp