بلوچستان کانگووائرس کے نشانے پر، جانبحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں کانگووائرس کے وار جاری ہیں، اب تک ڈاکٹر سمیت بلوچستان کے کئی شہری اس کا نشانہ بن چکے ہیں۔ کانگووائرس کا تازہ شکار سول ہسپتال کوئٹہ کے آئی سی یو پیرامیڈیکل اسٹاف غفار خان بنے ہیں جنہیں اس وائرس کانشانہ بننے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان سول ہسپتال کے مطابق کانگووائرس سے متاثرہ غفار خان کو گزشتہ شب کراچی منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

 ترجمان سول ہسپتال غفار خان کے انتقال کے بعد  کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔جاں بحق افراد میں ایک ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف شامل ہے۔

صوبے میں ایمرجنسی نافذ

واضح رہے کہ بلوچستان میں کانگووائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اس کےبعد ہی کوئٹہ شہر میں تمام نجی ذبح خانوں کو 2 ہفتوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ کانگو وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر کو شہید قرار دیا گیا ہے۔

اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تمام اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز کے قیام اور احتیاطی تدابیر کے تحت مریضوں اور ان کے اہلخانہ کے اسپتال داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp