احتساب عدالت نے عثمان بزدار کو 3 مارچ کو نیب میں پیش ہونے کا حکم دیدیا

پیر 27 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو 3 مارچ کو نیب میں  پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کیس کی سماعت ہوئی،عثمان بزدار عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوگئے،احتساب عدالت لاہور نے عثمان بزدار کی ضمانت پر دلائل دینے کا حکم دے دیا۔

پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ عثمان بزدار نے تاحال انکوائری کو جوائن نہیں کیا، عدالت نے عثمان بزدار سے استفسار کیا کہ آپ نے انکوائری کیوں جوائن نہیں کی؟اگر آپ انکوائری جوائن نہیں کریں گے تو ضمانت مسترد کرنے کیلئے یہی کافی ہے،احتساب عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ انکوائری آج ہی جوائن کریں۔

وکیل عثمان بزدار نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ ڈیرہ غازی خان میں تقریب ہے کچھ وقت فراہم کرے، ہمیں اگلے ہفتے تک کی مہلت دے دیں، عدالت نے عثمان بزدار کے وکیل کے جواب پر اظہار برہمی کیا۔

عدالت نے کہاکہ جو انکوائری جوائن نہیں کر رہے وہ عدالت سے کیا ریلیف چاہتے ہیں؟میں اگر تین دن کا وقت دوں تو پھر کیا کریں گے؟

احتساب عدالت لاہور نے 3 مارچ کو عثمان بزدار کو نیب پیش ہونے کی ہدایت کر دی،عدالت نے عثمان بزدار کی جانب سے تمام ریکارڈ کو نیب انکوائری کا حصہ بنانے کی ہدایت کردی۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کیس میں احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ ویسے ہی گرفتار کرلیں،جج نے کہاکہ درخواست گزار کو معلوم ہی نہیں کہ اس پر الزام کیا ہے وہ جواب کیا دے گا۔

عدالت نے پراسیکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ کیا عثمان بزدار کاکیس 50 کروڑ روپے تک جاتا ہے؟   نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ نہیں ابھی یہ تعین نہیں ہوا، عدالت نے استفسار کیاکہ اگلی سماعت پر بتائیں کہ یہ تفتیش کیسے شروع ہوگئی؟

نیب تفتیشی افسر نے کہاکہ عثمان بزدار کے خلاف 10 ارب روپے کی شکایت موصول ہوئی، عدالت نے استفسار کیا کہ عثمان بزدار نے کیا اثاثے بنائے اور کس کے نام پربنائے ؟ نیب تفتیشی افسر نے کہاکہ عثمان بزدار نے والد اور فیملی کے نام پر اثاثے بنائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ میرے والد وفات پا چکے ہیں، میرے پورے قبیلے کے 10 ارب روپے کے اثاثے نہیں ۔

احتساب عدالت لاہور نے عثمان بزدار کیخلاف شکایت کی کاپی مانگ لی، عدالت نے کہاکہ نیب نے کیسے انکوائری شروع کر دی جس میں شکایت گزار کا پتہ ہی نہیں ہے،احتساب عدالت لاہور نے عثمان بزدار کو کاپی فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عثمان بزدار کو کاپی فراہم کرنے کی مخالفت کر دی،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ قانون کے مطابق 6 ماہ تک شکایت کی کاپی نہیں دے سکتے، احتساب عدالت لاہور نے نیب کا قانون پڑھ کر سنانے کی ہدایت کی،عدالت نے کہا کہ قانون میں یہ تو نہیں لکھا کہ 6 ماہ کے بعد شکایت کی کاپی فراہم کرنا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی