فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2: پاکستان کا مقابلہ 16 نومبر کو سعودی عرب سے ہوگا

ہفتہ 11 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان، فیفا ورلڈکپ 2026 کوالیفائر کے دوسرے مرحلے کا میچ 16 نومبر کو میزبان سعودی عرب کے خلاف کھیلے گا۔ قومی فٹبال ٹیم کوالیفائر میچ کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئی ہے۔ قومی ٹیم نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے سعودی شہر دمام کے لیے اڑان بھری۔

یاد رہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈکپ 2026 کےکوالیفائنگ راؤنڈ میں کمبوڈیا کو شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

17 اکتوبر 2023 کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے واحد گول 69 ویں منٹ میں ہارون حامد نے اسکور کیا تھا۔

عالمی درجہ بندی میں 197ویں نمبر پر موجود پاکستان فٹبال ٹیم نے کبھی بھی ورلڈکپ کوالیفائر میچ نہیں جیتا تھا۔ پاکستان کی شاندار کامیابی پر جناح اسٹیڈیم میں ہزاروں شائقین نے جیت کا بھرپور جشن بھی منایا تھا۔

پاکستان نے پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا ہے، اگلے مرحلے میں پاکستان فٹبال ٹیم کا مقابلہ 16 نومبر 2023 کو سعودی عرب سے، 21 نومبر 2023 کو اسلام آباد میں تاجکستان سے اور 24 مارچ 2024 کو اردن کے ساتھ جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگا۔

سعودی عرب: اتفاق اسٹیڈیم دمام جہاں 16 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ سعوی عرب سے ہوگا

واضح رہے کہ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کمبوڈیا میں کھیلا جانے والا پہلا کوالیفائنگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ جبکہ اسلام آباد میں کھیلا گیا میچ پاکستان میں 8 برس بعد کھیلے جانے والا پہلا عالمی میچ تھا۔ اسی طرح 12 برس بعد پاکستان میں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا کوئی بھی کوالیفائر میچ کھیلا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل