ورلڈ کپ 2023: آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ہفتہ 11 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ ورلڈکپ کے مقابلے بھارت میں جاری ہیں، آج کے 43 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

بھارت کے شہر پونے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 306 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 307 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ہدف 44.4 اوورز میں 2  وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بنگلا دیش کی بیٹنگ

بنگلا دیش کی جانب سے توحید ہردوئی نے 74 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ تنزید حسن اور لٹن داس نے 36،36 رنز بنائے جبکہ کپتان نجم الحسن نے 45، محمود اللہ نے 32، مشفیق الرحیم نے 21، مہدی حسن مراز نے 29 اور نسیم احمد نے 7 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ اور ایڈم زمپا نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکس اسٹوائنس کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

آسٹریلیا کے لیے آج کا میچ کچھ خاص اہمیت کا حامل نہیں تھا کیوں کہ وہ پہلے ہی ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ بنگلا دیش کا یہ صرف روایتی میچ تھا کیوں ان کا ورلڈ کپ میں سفر تمام ہو گیا ہے۔

سیمی فائنل کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کرنا چاہتے ہیں، آسٹریلوی کپتان

 آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، گلین میکسویل اور مچل اسٹارک کی جگہ اسٹیو اسمتھ اور شان ایبٹ کو پلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔

کامیابی حاصل کرکے وطن لوٹنا چاہتے ہیں، بنگلا دیشی کپتان

بنگلادیش کی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف آخری لیگ میچ میں کامیابی حاصل کرکے وطن لوٹنا چاہتے ہیں ٹورنامنٹ کو اچھے نوٹ پر ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

 ڈیوڈ وارنر،  ٹریوس ہیڈ،  مچل مارش،  اسٹیون اسمتھ،  جوش انگلس (وکٹ کیپر)،  گلین میکسویل،  مارکس سٹوئنس، مارنس لیبوشین، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل سٹارک،  ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

بنگلہ دیش کا اسکواڈ

 لٹن داس، تنزید حسن، انعام الحق، نجم الحسین شانتو (کپتان)،  مشفق الرحیم (وکٹ کیپر)،  محمود اللہ،  مہدی حسن میراز،  نسیم احمد، مہدی حسن،  توحید ہردوئے،  تسکین احمد،  مستفیض الرحمان، شوریف اسلام

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp