وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

منگل 2 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ روسی صدر نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد بیجنگ میں روسی صدر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے آغاز پر دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ ولادیمیر پیوٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ روس اور پاکستان کے تعلقات بہترین ہیں، تاہم اس وقت پاکستان قدرتی آفات کا سامنا کر رہا ہے۔

انہوں نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان اور روس کے روابط وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔ پاکستان خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینا چاہتا ہے اور اسی تناظر میں روس کے ساتھ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ملاقات کے دوران روسی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو ماسکو میں منعقد ہونے والے آئندہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی، جس پر وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ ڈان نیوز کے مطابق ان میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان روس کے ساتھ توانائی اور بارٹر تجارت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجکستان کے صدر، ترکمانستان، کرغزستان اور مالدیپ کے صدور سے بھی گفتگو کی، جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے بھی غیر رسمی ملاقات کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جاپان کا پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام کے لیے 43 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان

پاکستان میں تانبے، سونے، لیتھیم اور دیگر اہم معدنیات کی تلاش تیز، عالمی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد سیاسی معاملات پر بات نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ اجلاس پر تبادلہ خیال

ویڈیو

مالاکنڈ: نامکمل سڑک زحمت بن گئی، کام شروع ہی نہ کرتے تو بہتر ہوتا، شہریوں کی دہائی

بھارت کی سوچ چھوٹی، پاکستان مسلم دنیا میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں متحد کر سکتا ہے، پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ

7 ٹریلین ڈالر کی امریکی سرمایہ کاری والی بات درست نہیں، غیر قانونی کان کنی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مشیر معدنیات خیبرپختونخوا

کالم / تجزیہ

یمن کے حوثی اب مسلم امہ کے لیے ناسور بن چکے ہیں

فلسفہ وغیرہ !

جے یو آئی تحریک انصاف کے راستے پر؟