تارا ستاریہ کو بڑا جھٹکا، مکیش بھٹ نے عاشقی-3 سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

اتوار 12 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ فلم ’عاشقی-3‘ کا پرستاروں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ جب سے یہ خبر آئی ہے کہ ’عاشقی-3‘ کا تیسرا پارٹ آنے والا ہے، پرستار پرجوش ہیں۔ وہیں کارتک آرین کے اس فلم سے جڑنے کے بعد تو فلم سے متعلق تجسس مزید بڑھ گیا ہے۔

’عاشقی-3‘ کے مرکزی کردار یعنی ہیروئن کے نام پر افواہوں کا بازار گرم ہے۔گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا میں یہ خبر خاصی اِن تھی کہ فلم ’عاشقی۔3‘ میں تارا ستاریہ، کارتک آرین کے ساتھ عشق لڑاتی ہوئی دکھائی دینے والی ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم میں جلد ہی تارا ستاریہ کو سائن کرلیا جائے گا۔

تاہم اب جو خبرآئی ہے، اسے سننے کے بعد پرستاروں کے ساتھ ساتھ اداکارہ تارا ستاریہ کو بھی بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دراصل فلم ڈائریکٹر مکیش بھٹ نے ’عاشقی۔3‘ میں تارا ستاریہ کی کاسٹنگ سے متعلق خبروں پر کھل کر بات کی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے، جیسے اب اداکارہ کا فلم سے پتا کٹنے والا ہے۔

تارا ستاریہ سے متعلق اڑرہی افواہوں پر مکیش بھٹ کا کہنا ہے کہ یہ سبھی افواہیں ہیں۔ تارا ستاریہ کے نام پر فلم کے مرکزی کردار کے لیے تبادلہ خیال تک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مرکزی کردار کا انتخاب فلم کے میوزک کی تیاری سے مشروط ہوگا کیونکہ فلم سیریز ’عاشقی‘ میں موسیقی کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘