والد کے ساتھ بوسہ پر کوئی افسوس نہیں ہے، اداکارہ پوجا بھٹ

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے بطور اداکارہ اور ہدایت کار بہت نام کمایا، ذاتی زندگی ہو یا پیشہ وارانہ وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنی بات بڑی دیانت داری کے ساتھ سامنے رکھ دیتی ہیں۔ اداکاری اور فلمسازی کے بعد پوجا بھٹ اب سلمان خان کے شو ‘بگ باس او ٹی ٹی 2’ میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

پوجا بھٹ نے حال ہی میں سدھارتھ کنان کے ساتھ بات چیت میں ان کے والد مہیش بھٹ کی دوسری شادی اور ان کو بوسہ دینے والی تصویر پر بھی اپنی خاموشی توڑی جو برسوں پہلے ایک میگزین کے کور پیچ کے لیے کھینچی کی گئی تھی۔ اس بوسے کی وجہ سے لوگ اور ان کے مخالفین ہمیشہ ان پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اپنے والد کے ساتھ اس بوسے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ ‘بدقسمتی سے وہ لمحات غلط طریقے سے دکھائے گئے اور لوگوں نے بھی غلط سمجھا۔ شاہ رخ خان نے بھی مجھے یہی بات کہی۔‘

پوجا بھٹ نے دلیل دی کہ چاہے آپ کتنے ہی بڑے ہو جائیں، آپ اپنے والدین کے لیے بچے ہی رہتے ہیں۔ وہ آپ کو بوسہ دے کر اپنے پیار کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘وہ معصومیت بھرے لمحات تھے جن کے مختلف معانی نکالے گئے۔ جنہیں جو کرنا ہے کریں۔ میں یہاں اپنا بچاؤ کرنے کے لیے نہیں بیٹھی ہوں۔ اگر کوئی باپ بیٹی کے رشتے پر اس طرح سوال اٹھاتا ہے تو وہ کچھ بھی بھیانک سوچ سکتا ہے۔‘

پوجا بھٹ نے اپنے والد مہیش بھٹ کی سونی رازدان کے ساتھ دوسری شادی کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ فلمی خاندان کی زندگی سرخیاں بن جاتی ہے، والدین نے مجھے بٹھایا اور سمجھایا کہ آج کل خاندانوں کا ٹوٹنا ایک عام سی بات ہے لیکن انہوں نے اپنے بچوں سے کبھی جھوٹ نہیں بولا، پاپا نے مجھے سب کچھ بتایا ہے، وہ جوان تھے جب انہیں محبت ہوئی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘لوگ سوال کر سکتے ہیں کہ انہوں نے ایک جوان بیٹی کو کیسے اعتماد میں لیا لیکن میں نے انہیں ہمیشہ ایسا ہی دیکھا ہے۔ آج مجھے اپنے بھائیوں اور بہنوں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ ہمارا خون ایک ہے۔ سونی ہمیشہ میرے خاندان کا حصہ رہیں گی۔ رشتے کبھی کاغذات کے ذریعے بنائے اور مٹائے نہیں جا سکتے۔‘

51 سالہ پوجا بھٹ مہیش بھٹ کی سابقہ بیوی کرن بھٹ کی بیٹی ہیں۔ اداکارہ نے گزشتہ سال نیٹ فلکس ڈرامہ ‘بامبے بیگم’ سے اداکاری میں واپسی کی، پھر وہ ‘چپ’ میں نظر آئیں۔ اداکارہ کچھ ویب شوز میں نظر آئیں گی جس کے بارے میں وہ جلد ہی انکشاف کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب