پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سوال کہ ’کیا وہ اپنے 15 ماہ کی کارکردگی پر الیکشن لڑنے کو تیار ہیں؟‘ کے جواب میں کہا ہے کہ وہ بطور وزیر اپنے کام سے مطمئن ہیں، انہیں نہ چھیڑیں تو بہتر ہے۔
سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ ’ بلاول بھٹو آپ نےسوال اٹھایا ہے تو جواب سُن لیں، میرے خاندان یا میں نے کبھی منہ نہیں چھُپایا، انگریز کی کاسہ لیسی کی نہ ایوب خان اوریحییٰ کی، پچھلے 80 برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لے کر قمر باجوہ تک ہم نےسب کی جیلیں بھگتی ہیں۔‘
بلاول بھٹوصاحب ! آپ نےسوال اٹھایا ہے تو جواب سُن لیں !
میرے خاندان یا میں نےکبھی منہ نہیں چھُپایا
انگریز کی کاسہ لیسی کی نہ عیوب خان اوریحییٰ کی
پچھلے 80 برس میں خضر حیات ٹوانہ سے لیکر
قمر باجوہ تک ھم نےسب کی جیلیں بھگتائیں ھیں
بھٹو مرحوم کی سول آمریت میں والدنےجان دیدی
ضیآ…— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 15, 2023
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ’ بھٹو مرحوم کی سول آمریت میں والد نے جان دے دی، ضیاء آمریت میں مجھے 3 بار جیل جانا پڑا، مشرف آمریت سے لڑے، جیلیں کاٹیں، جسمانی تشدد برداشت کیا، والدہ کی جان گئی، عمران قمر باجوہ اور ثاقب نثار کا نقاب پوش مارشل لاء بھی بھگتایا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ وہ بطور وزیر اپنے کام سے مطمئن ہیں، ہمیں نہ ہی چھیڑیں تو بہتر ہے۔‘
واضح رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ’میں گزشتہ حکومت میں پاکستان کا سب سے نوجوان وزیر خارجہ تھا، میں اپنے 15 مہینوں پہ فخر کرتا ہوں اور اپنے 15 مہینوں کے کارکردگی پر الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔‘
میں اپنی 15 مہینے کی کارکردگی پر انتخابات لڑنے کیلئے تیار ہوں، کیا شہباز شریف، اسحاق ڈار و دیگر ن لیگ کے وزراء اپنی 15 مہینے کی کارکردگی پر انتخابات لڑنے کیلئے تیار ہیں؟ یا وہ اپنے منہ چھپا رہے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری @BBhuttoZardari pic.twitter.com/6LmqKDVVoK— PPP (@MediaCellPPP) November 14, 2023
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ کیا شہباز شریف، اسحاق ڈار، خرم دستگیر، ایاز صادق، احسن اقبال اپنے 15,16 مہینوں کی کارکردگی پر الیکشن لڑنے کو تیار ہیں یا وہ اپنا منہ چھپا رہے ہیں؟‘