بالی وڈ میں نام بنانا آسان نہیں ہے اور خصوصاً ان کے لیے جن کا اداکاری کا یا شوبز کا کوئی خاص تجربہ بھی نہ ہو لیکن پریانکا چوپڑا نے ایسی ہی ایک جواں سال لڑکی کے بارے میں پیشگوئی کی ہے کہ اگلی سپراسٹار وہ ہوں گی۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکاہ پریانکا چوپڑاکہتی ہیں کہ کبیر بیدی کی نواسی علایہ ایف بالی ووڈ کی اگلی سپر اسٹار بننے جارہی ہیں۔
علایہ ایف کا تعلق ایک نامی گرامی خاندان سے ہے جس میں ان کے نانا کبیر بیدی اور ان کی والدہ پوجا بیدی دونوں ہی بالی ووڈ میں اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ لیکن 25 سالہ علایہ کا اداکاری منسلک رہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
سنہ 2020 میں اپنی پہلی فلم ’جوانی جان من‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد ان کی 2 مزید فلمیں ’فریڈی‘ اور ’آل موسٹ پیار ود ڈی جے محبت‘ کیں اور اس سال ایک اور فلم ’یو۔ٹرن‘ میں نظر آئیں جو ایک کنڑ فلم کا ری میک تھا اور علایہ نے خود اس فلم میں کام کرنے کے بعد کہا تھا کہ دیکھنے والوں کو پسند آئے گی اور ہوا بھی ایسا ہی۔ علایہ کے مطابق اس فلم کو ری میک نہیں کہنا چاہیے کیوں کہ یہ فلم دوسری والی سے مختلف ہے۔
علایہ نے بتایا کہ وہ ایک فلمی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں لیکن ان کو فلموں میں آنے کا کوئی شوق نہیں تھا اور بس اپنی والدہ اور نانا کو دیکھ کر خوشی ہوتی تھی اور ان کے کام پر فخر بھی بہت ہوتا تھا لیکن پھر بھی وہ فلموں میں کام کرنے کی جانب راغب نہیں ہوئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ کالج کے بعد وہ یونیورسٹی چلی گئیں جہاں وہ ہدایت کاری پڑھ رہی تھیں لیکن وہاں انہیں احساس ہوا کہ وہ ایکٹنگ کرنا چاہتی ہیں اور پھر ان کا فلمی سفر شروع ہوا۔ سنہ 2020 میں ان کی پہلی فلم ’جوانی جان من‘ ریلیز ہوئی لیکن پھر اسی سال کرونا کی عالمی وبا پھیل گئی جس کی وجہ سے علایہ کو اور کوئی فلم نہ مل سکی۔
علایہ نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ اس وقفے کے بعد وہ کافی پریشان تھیں کہ اب ان کا مستقبل کیا ہے اور کیا واقعی ان کو فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے گا یا نہیں لیکن قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور ان کو اس کے بعد 2 فلمیں ملیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا کی بات پر وہ بہت خوش ہوئیں اور انہیں یقین نہیں آیا کہ وہ بات ان کے بارے میں ہوری ہے۔ ان کو لگتا ہے کہ سب کو ان سے بہت زیادہ توقعات ہیں تاہم وہ ان امیدوں پر پورا اترنا چاہتی ہیں۔
’یوٹرن‘ اپریل 2023 میں ریلیز ہوئی اور علایہ کا اس میں کردار ایک خاتون صحافی کا ہے جو ایک قتل کیس پر انویسٹیگیٹیو اسٹوری کر رہی ہے۔