ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 15 سال بعد حیران کن شکست

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں ایک سنسنی خیز اور غیر معمولی مقابلے میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو صرف 2 دن میں شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ میں ایک یادگار باب رقم کر دیا۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا گیا باکسنگ ڈے ٹیسٹ نہ صرف تیز رفتاری سے اختتام پذیر ہوا بلکہ کئی حوالوں سے تاریخی بھی ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیے میچز کے دوران مے نوشی، انگلینڈ کے کرکٹرز مشکل میں پڑگئے

ابتدائی 3 میچز ہار کر سیریز گنوانے کے بعد انگلینڈ نے ایشز میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ نے 175 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی بیٹنگ

انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھیل 40 رنز، زیک کرولی 37 رنز، بین ڈکٹ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ہیری بروک 18 رنز اور جیمی اسمتھ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان بین اسٹوکس 2، جو روٹ 15 اور برائیڈن کارس 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلوی بولنگ

آسٹریلیا کی جانب سے جھائی رچرڈسن، اسکاٹ بولینڈ، مچل اسٹارک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی دوسری اننگز

قبل ازیں دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 4 رنز بغیر نقصان سے کیا، تاہم پوری ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 46 رنز، کپتان اسٹیو اسمتھ 24 رنز ناٹ آؤٹ نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیے باکسنگ ڈے ٹیسٹ، اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی ریکارڈ تعداد، انگلینڈ کے باؤلرز چھا گئے

انگلینڈ کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے برائیڈن کارس نے 4 وکٹیں، بین اسٹوکس نے 3 وکٹیں، جوش ٹنگ نے  2 وکٹیں اور گس ایٹکنسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل

پہلے دن دونوں ٹیمیں اپنی پہلی اننگز میں آؤٹ ہو گئی تھیں۔ اس سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا پہلی اننگز میں 152 ہوگئی۔ جبکہ رنز پر آؤٹ

انگلینڈ جواب میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس طرح  آسٹریلیا کو 42 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 4 رنز بغیر نقصان بنائے تھے۔

تاریخی پہلو

یہ ایشز کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو اسٹیو اسمتھ کی کپتانی میں شکست ہوئی۔ یہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ تھا جو صرف 2 دن میں ختم ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں