نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار انعقاد ہوا، جس میں بین الاقوامی مہمان خصوصی بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نیوی کا بحیرہ عرب میں جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی تھے۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔

کیڈٹس نے پاک بحریہ کے سربراہ کو سلامی دی، جبکہ ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس کی کارکردگی کو سراہا۔

ریئر ایڈمرل نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے پر فخر ہے، اور کیڈٹس اپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک و قوم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک کے کیڈٹس کو تربیت دینا پاکستان نیول اکیڈمی کے لیے قابلِ فخر ہے، اور پاکستان کے ساتھ اسلامی اخوت کے مضبوط رشتے ہیں۔ پیشہ ورانہ زندگی میں کردار کی اہمیت کو ہمیشہ مدنظر رکھنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘