گلگت بلتستان کی خواتین فری لانسنگ سے کتنے پیسے کما رہی ہیں؟

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان میں سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی ہاؤسز کے قیام سے نوجوان بالخصوص لڑکیاں فری لانسنگ کے ذریعے ماہانہ معقول آمدن کمانے کے قابل ہو چکی ہیں، ضلع غذر سے تعلق رکھنے والی شکیلہ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت اور قابلیت سے بیرون ملک کمپنیاں بھی فری لانس بنیادوں پر استفادہ کررہی ہیں۔

شکیلہ نے غذر سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں اپنی کمپنی بنائی ہے جس سے نہ صرف وہ خود پیسے کما رہی ہیں بلکہ علاقے کے دیگر نوجوانوں کے لیے بھی روزگار کمانے کے مواقع پیدا کر رہی ہیں۔

شکیلہ پہلے غذر میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے گلگت شہر میں رہ کر فری لانس کام کر رہی تھیں مگر اب گھر کی دہلیز پر سہولتوں کی دستیابی نے ان کو اپنا کام بہتر طریقے سے کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

مزید جانیے شیریں کریم کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp