ساس بہو کے جھگڑوں، سازشوں والے ڈرامے اتنے مقبول کیوں؟

منگل 21 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ڈراموں کے شائقین کی کمی نہیں لیکن ان کی اکثریت متنازعہ موضوعات پر بنے ڈراموں میں زیادہ دلچسپی لیتی ہے اور ایسے ڈراموں کی ریٹنگ بھی نسبتاً زیادہ آتی ہے۔ آئیے جائزہ لیتے ہیں کہ ان ڈراموں میں ایسی کیا خصوصیات ہوتی ہیں جو انہیں مقبول بنا دیتی ہیں۔

ایک وقت تھا کہ صرف متنازعہ اور زہریلے ڈراموں کو ہی پسند کیا جاتا تھا اور اب بھی کافی حد تک لوگ ایسے ہی ڈرامے پسند کرتے ہیں۔

’ مائی ری‘ اور ’حادثہ‘ ان چند ڈراموں میں سے ہیں جو نازک موضوعوں پر بنے ہیں لیکن ساتھ ساتھ ان میں وہ زہریلا پن بھی ہمیں نظر آتا ہے کیونکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چاہے ساس بہو کے جھگڑے ہوں یا پھر میاں بیوی کی لڑائی اس قسم کے ڈرامے دیکھنے والوں کو بہت اچھے لگتے ہیں۔

اس طرح کے ڈراموں کی مقبولیت کی ایک بہت بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ان میں تجسس کا عنصر بھی ہوتا ہے۔

اس کا نقصان یہ ہے کہ یہ سنجیدہ موضوعات لوگوں تک ایک سلیقے سے نہیں پہنچ پاتے جس میں قصور پروڈکشن ہاؤسز کا ہے جو کسی اور قسم کا کام نہیں کرنا چاہ رہے اور دیکھنے والوں کو ایک ہی قسم کی کہانیوں پر لگایا ہوا ہے۔

اگر کوئی ڈرامہ صحیح سمت میں نہیں جارہا تب بھی پروڈیوسرز کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ ان کو مطلب ہے ریٹنگ سے جو ان کو مل رہی ہے۔ اس لیے ان حالات کو بہتر بنانے کے لیے سب سے زیادہ ذمہ داری پروڈیوسرز پر ہی عائد ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp