رینجرز اور پولیس پر حملے کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، شہباز شریف

منگل 26 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے کارکنوں کی جانب سے سرینگر ہائی وے پر رینجرز اور پولیس اہلکاروں پر حملے اور جوانوں کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد اسلام آباد میں فوج طلب، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

منگل کو اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد پرامن احتجاج کی آڑ میں پولیس اور رینجرز پر حملے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کو شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیں پی ٹی آئی نے دھرنے کے لیے جگہ دینے کی پیشکش مسترد کردی، مذاکرات میں ڈیڈلاک

شہباز شریف نے کہا کہ انارکسٹ گروپ خون ریزی چاہتا ہے، یہ پرامن احتجاج نہیں بلکہ انتہا پسندی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کسی بھی قسم کی افراتفری یا خونریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مذموم سیاسی ایجنڈے کے لیے خونریزی ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تمغہ امتیاز یافتہ شوٹر محسن نواز کا اپنا اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

رومانیہ کی بندرگاہ پر بحری ڈرون دھماکا، یوکرین کا روس پر سگنل جام کرنے کا الزام، کشیدگی میں اضافہ

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟