نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری ملک کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان میں ہر سال 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ جن کے لیے فری لانسنگ کی تربیت دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف نے آئی ٹی ایکسپورٹس اسٹریٹیجی کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد کینیڈا کی آبادی سے زیادہ ہے۔
نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 27 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، لیکن ان کی تربیت کے لیے منصوبہ بندی تیار کر رہے ہیں۔ پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا آغاز بھی کرنے جا رہے ہیں جس کے ذریعے نوجوانوں کو فری لانسنگ کی تربیت دینے کا پلان مرتب کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ جن کے لیے 3 سالہ پلان تیار کیا ہے۔ ان آئی ٹی گریجویٹس کو تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
عمر سیف نے کہا کہ وزارت آئی ٹی اس سال 16 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی میں تربیت دے گی، اسٹارٹ اپس کے لیے پاکستان اسٹارٹ اپس فنڈ کا آغاز کریں گے کیوں کہ پاکستان میں اس حوالے سے اتنی سکت ہے کہ اربوں ڈالرز کمائے جا سکیں۔
نگراں وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان سافٹ ویئر پاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے دنیا میں زیادہ مانگ والے آئی ٹی شعبے کے کورسز کی لسٹ فراہم کی ہے، جامعات میں سٹینڈرائزڈ کوالٹی ٹیسٹ شروع کرنے جارہے ہیں۔