سرمایہ کار، سیلولر آپریٹرز اور بینکس جلد قسطوں پراسمارٹ فونز کے پیکجز کا اعلان کریں، ڈاکٹر عمر سیف

جمعرات 2 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے لیے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ نگراں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ عام لوگوں تک سیل فونز پہنچانے کے لیے سیلولر آپریٹرز، سرمایہ کار کمپنیاں اور بینکس جلد قسطوں پر اسمارٹ فونز کے پیکجز کا بھی اعلان کریں۔

نگراں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ٹی سروس اور پالیسی ڈائریکٹیو جاری کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی ٹی سروسز میں اضافہ کرنے کے لیے اسمارٹ فونز کو عام لوگوں تک پہنچانا بہت ضروری ہے۔

نگراں وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پی ٹی اے کے لیے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس کے لیے پالیسی بنائی ہے جس کے تحت تمام ڈیفالٹرز کے فون بلاک کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ نادہندگان کے لیے اس سے اگلا قدم سم اور بعد ازاں قومی شناختی کارڈ بلاکنگ ہوسکتا ہے، اس اقدام سے نادہنگان کی حوصلہ شکنی اوراسمارٹ فونز کے استعمال کا تناسب بڑھے گا۔ طلب میں اضافے سے موبائل فونز مینوفیکچررز انڈسٹری اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز کے رہائشی افراد کے لیے بھی فون لینے کی رسائی آسان اور سیلولر آپریٹرز کے لیے بزنس کیسز بھی بنیں گے۔ ڈیجیٹل ورلڈ سے خود کو منسلک کرنے، ای کامرس کے فروغ کے لیے اسمارٹ فونز فار آل پالیسی ضروری ہے۔

نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ کسی بھی بڑے فیصلے سے پہلے کئی طرح کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن تاریخ ان ہی افراد کو یاد رکھتی ہے جو رکاوٹوں کے باوجود ملک و قوم کے لیے بڑا کام کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افریقی ملک روانڈا کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات میں بھی اسمارٹ فونز ایکسپورٹ کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستانی اسمارٹ فونز میں روانڈا حکومت نے خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم