اٹلی میں نیا قانون منظور،  لیبارٹری میں تیار مصنوعی گوشت پر پابندی عائد

ہفتہ 25 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اطالوی حکومت نے لیبارٹری میں تیار ہونے والے مصنوعی گوشت کی فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کر د ی ہے۔

چین کے ایک خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی وزیر زراعت فرانسسکو لولوبریگیڈا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ پارلیمنٹ نے مہینوں کی بحث کے بعد نیا قانون منظور کر لیا ہے۔

 

نئے قانون کے تحت لیبارٹری میں تیار ہونے والے گوشت کی پیداوار، فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہےاور اس قانون کو توڑنے پر 60 ہزار یورو تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اطالوی وزیر صحت نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد اٹلی کی پاک روایات اور زرعی شعبے میں ملازمتوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ اٹلی کی جانب سےلیبارٹری میں تیار ہونے والے گوشت پر پابندی اس وقت لگائی گئی ہے جب جرمنی اور سپین سمیت دیگر ممالک مصنوعی گوشت کی پیداوار کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے تحقیق میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp