انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی کے انچارج خرم وارث نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ جن کی شناخت سید رضا احمد اور سید خرم علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان ملک شام سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرکے آئے تھے۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کا تعلق ’ہائی ویلیو ٹارگٹ اسپیشل اسکوارڈ‘ سے ہے۔ ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے احکامات پر اہم شخصیات کو قتل کرتے ہیں اور ٹارگٹ کلنک میں ملوث ہیں۔ ملزمان اہم شخصیات کی ریکی کرچکے تھے۔
خرم وارث نے کہا ہے کہ ملزمان کے نشانے پر کچھ غیر ملکی افراد بھی تھے۔ ملزم سید رضا احمد سابق پولیس اہلکار ہے جسے 1994 میں ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔ ملزمان کو قتل کی وارداتوں کے عیوض بھاری رقوم ملتی تھیں۔