کون سی مصنوعات اسرائیل اور اس کے حامیوں کی ہیں؟ ایپلی کیشن لانچ ہوگئی

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ پر اسرائیل کے حملے کے بعد دنیا بھر میں مختلف ممالک خصوصاً مسلم ممالک میں عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اکثر ایک بحث جاری رہتی ہے کہ کون کون سی مصنوعات اسرائیلی ہیں جن کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اس حوالے سے صارفین نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک فہرست تیار کی ہے جس میں ایسی مصنوعات کا بتایا گیا ہے جو اسرائیل یا اس کے حامی ممالک کی تیار کردہ ہیں۔

 گوگل پلے سٹور میں ایک ایپ کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے آپ کو بہ آسانی پتا چل سکتا ہے کہ آپ جو چیز خرید رہے ہیں وہ اسرائیل یا ان کے حامی  ممالک میں تیار کردہ ہے یا نہیں۔


‘نو تھینکس’ نامی ایپ گوگل پلے سٹور پر موجود ہے جس کو استعمال کرنے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے بعد آپ نے مذکورہ پراڈکٹ کا کیو آر کوڈ اس ایپ میں اسکین  کرنا ہے جس کے بعد وہ اس پراڈکٹ کی تمام تفصیلات آپ کو مہیا کردے گی۔

اس کے علاوہ آپ سیریل نمبر کے ذریعے بھی مصنوعات کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے آپ کو سرچ بار میں اس پراڈکٹ کا سیریل نمبر لکھنا ہوگا۔

ایپ بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ ظلم اور زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے میں مدد کے لیے یہ ایپ بنائی گئی ہے اور پوری دنیا سے اس بائیکاٹ مہم میں حصہ لینے والوں کی آسانی کے لیے یہ ہماری ایک کاوش ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل لانچ ہونے والی اس ایپ کو ہزاروں افراد ڈاون لوڈ کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل